karwanetabdeli

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پیپلزپارٹی کی اہم ترین خاتون رہنما کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت بارے خبریں کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر گرش میں تھیں ۔ آج اس بارے میں حتمی خبر اآہی گئی ۔ پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف میں غیر مشروط شمولیت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں غیر مشروط شمولیت کا اعلان کیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کے بعد باقاعدہ شمولیت کا اعلان کروں گی۔ پیپلزپارٹی کی سابق وزیر اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم پر تحریک انصاف جو فیصلہ کرے گی قبول ہوگا۔یاد رہے فردوس عاشق اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے خبریں زیر گردش تھیں تاہم دونوں اطراف سے انہیں غیر مقدقہ بھی قرار دیا گیا تھا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان گزشتہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑا اور اسمبلی کا حصہ بنی تھیں، پی پی نے ان کی پارٹی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارتِ اطلاعات کا عہدہ بھی تفویض کیا تھا۔ تاہم پیپلزپارٹی کے اکابرین ہی کے رویے سے نالاں فردوس عاشق اعوان نے اپنی سیاسی کرئیر کا اہم فیصلہ کر لیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *