سلام آباد ( ویب ڈیسک) معروف صحافی واینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اوراس کی قیادت انقلاب اور نیا آئین لانے کی باتیں کر رہے ہیں ۔ نئے آئین میں کیا لکھا ہو گا؟ کیا خون معاف ہوں گے؟ کیا ملک کا پیسہ باہر لے جا کر جائیدادیں بنانا جائز ہو گا؟ نیا آئین وہ شخصیات لا رہی ہیں جو جرائم پیشہ ہیں ، جن کی لائن لگی ہوئی ہے کہ انہوں نے نیب میں پکڑے جانا ہے۔لیکن ابھی یہ لوگ اللہ کی پکڑ میں آئے
ہوئے ہیں ، اور اب کہہ رہے ہیں کہ عوام کا ووٹ اوپر ہے۔ آئین کے بنیادی اصول ہوتے ہیں
۔ اور دوسری بات یہ ہے کہ اب اسمبلی کیا کرے گی؟ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے قریبی دوست اور وزرا بتا رہے ہیں کہ جب شاہد خاقان عباسی غیر ملکی سفیروں سے ملنا شروع کریں گے تو غالبا یہ لوگ ان کو بھی برداشت نہیں کریں گے اور ان کو کہہ دیں گے کہ اسمبلی توڑ دیں اور پھر اس کے بعد عوام کی ہمدردی حاصل کرکے آئندہ الیکشن میں بھی ووٹ حاصل کریں گے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *