اسلام آباد(آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ستارے گردش میں ہیں، نیب میں پیش نہ ہونے کی وجہ ان کا تکبر ہے، یہ دھونس اور بدمعاشی ہے انہیں ملکی ادارے راستے کی رکاوٹ لگتے ہیں، نواز شریف نے جان بوجھ کر کلبھوشن کا کیس نہیں لڑا، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف کے ستارے آج کل گردش میں ہیں، وہ جو بھی کام
کر رہے ہیں اس کا الٹ ہو رہا ہے،نواز شریف کے ذہن میں یہ سوچ
ہے کہ فوج ان کی راہ میں رکاوٹ ہے اور ملکی ادارے ان کے راستے میں حائل ہیں، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا تکبر موجود ہے نیب میں پیش نہ ہونے کی وجہ بھی ان کا تکبر ہے، ان کا ریفرنس میں پیش نہ ہونا دھونس اور بدمعاشی ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف بھارت ن واز سیاست دان ہیں ان کی بھارت اور بھارتی قیادت سے ملاقاتیں بے نقاب ہو چکی ہیں، نواز شریف نے کلبھوشن یادیو کا نام تک نہیں لیا اور جان بوجھ کر ان کا کیس نہیں لڑا، انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے بیان پر جنرل باجوہ نے بڑا بیان دیا ہے، ہماری قوم متحد ہے اور اگر ٹرمپ نے مزید آنکھیں دکھائیں تو پھر دیکھیں قوم کیا جواب دیتی ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آئین کے آرٹیکل62،63کو نہیں نکال سکتی صادق اور امین ہونا حکم الہی ہے، اگر ان شقوں کو نکالنے کی کوشش کی تو مسائل مزید بڑھیں گے، انہوں نے کہا کہ امریکہ کو پاک چین تعلقات اور اقتصادی راہداری منصوبہ اچھا نہیں لگ رہا چین اور روس کا پاکستان کے حق میں بیان دینا بڑی بات ہے، ایک سوال پر کہا کہ نواز شریف کی سیاسی چابی کلثوم نواز ہیں، مریم کا کوئی اثرو رسوخ نہیں ہے، 2تین ماہ بعد بڑی ہلچل دیکھ رہا ہوں حدیبیہ کیس میں یہ دونوں بھائی اور اسحاق ڈار جیل
جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *