اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی۔گزشتہ روزلاہور میں وکلاء کنونشن سے خطاب کے بعد پاناما کیس میں نااہل قرار پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائردرخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ وکلاء کنونشن میں بارہ سوالات سے عدلیہ اور پاک فوج کی تضحیک کی گئی ہے ۔ایڈووکیٹ ابرار حسین اورایڈووکیٹ مخدوم نیاز کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف کے سوالات کا مقصد پاناما بنچ کے پانچ معزز ججز کا تمسخر اڑانا ہے ۔ آئین عدلیہ اور فوج کی تضحیک کی اجازت نہیں دیتا ۔ نواز شریف جمہوریت کو ختم اور نظام کو پٹری سے اتارنا چاہتے ہیں ۔درخواست میں نواز شریف، چیرمین پیمرا اور سیکریٹری اطلاعات کو فریق بنایا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *