لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لئے چیئرمین نیب کو خط لکھ دیا۔ پی ٹی
آئی رہنما عثمان ڈار کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ
خواجہ آصف منی لانڈرنگ اور مالی جرائم میں ملوث ہیں، وفاقی وزیر خارجہ کی منی نڈرنگ سے متعلق نا قابل تردید شواہد موصول ہوئے ہیں، انکے فارن اکاونٹس میں کروڑوں روپے منتقل ہوئے، منی لانڈرنگ کے لئے اہلیہ کے فارن اکاونٹس بھی استعمال کئے گئے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ فارن
اکاونٹس میں مشکوک اور بے نامی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *