اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہاہے کہ شریفوں کی لودھراں سے نئی محبت بھی جھوٹ کا ملغوبہ ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں لودھراں میں مسلم لیگ (ن)کے جلسے پراپنے ردعمل میں جہانگیرترین نے کہا کہ 2015 میں دونوں بھائیوں نے لودھراں کے عوام سے بے شمار جھوٹے دعوے کئے۔2015 کے جھوٹے وعدوں میں اڑھائی ارب کا پیکیج، انڈرپاسز اور فلائی اوورز شامل ہیں۔مسٹر شوباز، لودھراں کے عوام وہ سب جانتے ہیں جو میں نے انکے لئے کیا، جہانگیر ترین

نے مزید کہا کہ شریفوں کے سفید اوربھیانک جھوٹ میرے عوام کو دھوکے میں نہیں ڈال سکتے۔انہوں نے شریف برادران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لودھراں کے عوام آپ کو سکے بند فراڈیے کے طور پر جانتے ہیں۔میرے خلاف تمہارے الزامات کی حیثیت جھوٹے قطری خط سے زیادہ نہیں۔مجھے خوشی ہے کہ میری وجہ سے دونوں بھائیوں کو پنجاب میں لودھراں دکھائی دینے لگا۔حالت تو انکی یہ ہوگئی ہے کہ دونوں بھائیوں نے سرائیکی بولنا شروع کردی ہے۔لٹیرو ذرا آئندہ عام انتخابات کا انتظار کرو۔لودھراں کے عوام کٹھ پتلیوں سمیت تمہاری سیاست کا جنازہ نکال دیں گے۔

Posted in kt

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *