اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جمعہ کی شام پانچ بجے ن لیگ کے ارکان پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کرنے والے ہیں، سینئر تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے ایک بار پھر بریکنگ نیوز دیدی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ

جمعہ کی شام کو لاہور میں ایک پریس کانفرنس ہونے جا رہی ہے جس میں مسلم لیگ ن کے ارکان پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرنے والے ہیں۔ چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ کل پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے ن لیگ کے ارکان کی تعداد سے متعلق تو صحیح معلوم نہیں تاہم یہ ایک سے زائد ہونگے جو چار بھی ہو سکتے ہیں اور پندرہ بھی۔

Posted in kt

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *