اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامدمیر نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی خواہش پر گزشتہ نوںایک شخص نے آصف زرداری سے ملاقات کی اور انھیں پیغام بھجوایا ۔ نجی ٹی وی چینل پر اینکر محمد مالک سے گفتگو کرتے ہوئے حامدمیر نے بتایا کہ گزشتہ دنوں میڈیا کی ایک اہم شخصیت نوازشریف کا پیغام لے

کر آصف علی زرداری کے پاس گئی اور انھیں پیغام دیا کہ آپ نوازشریف کے ساتھ مفاہمت کر لیں ۔ کیونکہ نوازشریف کے خلاف کیسز کھلے تو انھیں سزا ہو جائے گی ۔ اور یوں ایک سلسلہ چل پڑے گا ۔ اور پھر آپ کے خلاف بھی کیسز اوپن ہو جائیں گے اور آپ کو بھی جیل جاناپڑے گا ۔ بہتر ہے کہ آپ ان سے ہاتھ ملا لیں ۔ اس پر سابق صدر نے ایک زوردار قہقہ لگایا اور کہا ہے کہ میں تو پہل ہی جیل جانے کا عادی ہوں۔ اپنی باتیں کسی اور کو جا کر سنائو۔میں ان میں نہیںآئوں گا۔

Posted in kt

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *