لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ باتوں سے نظام نہیں بدلے گا بلکہ عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت نہیں چاہتی سابق وزیر اعظم نواز شریف واپس آئیں کیونکہ نواز شریف کو واپس لاکر صورت حال پر یہ حکومت قابو نہیں پا سکتی۔انہوں نے کہا کہ بانیان پاکستان نے ملک کے لیے پارلیمانینظام کا انتخاب کیا اور پارلیمانی ڈھانچے کی تبدیلی آئینی ڈھانچہ بدلنے کے مترادف ہے۔ باتوں سے نظام نہیں بدلے گا بلکہ عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے سی پیک کا حصہ ہے جبکہ کراچی پیکج وہی سبز باغ ہیں جو کئی سال عمران خان نے قوم کو دکھائے۔خواجہ سعد رفیق نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آل پارٹیز کانفرنس ( اے پی سی) کے نتائج امید افزا ہوں گے۔ پاکستان کا اینمل ڈویلپمنٹ پروگرام 600 یا 700 ارب روپے ہے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں پنجاب روزگار اسکیم شروع کرنے کی منظوری دے دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *