لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو صوبے بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایکشن لینے کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم نے پنجاب میں پولیس کلچر اور دیگر اصلاحات کے پلان پر عملدرآمد بھی کرانے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا لاہور سمیت پنجاب بھر میں بد معاشوں کو گرفتار کیا جائے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فل ایکشن لیں۔واضح رہے کہ آج ہی آئی جی پنجاب کو بھی تبدیل کر دیا گیاہے جس کے بنیادی وجہ سی سی پی او لاہور سے ان کےاختلافات بتائے جاتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *