بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشت گرد مارا گیا، جھڑپ میں ایک فوجی جوان بھی زخمی ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے جنوبی علاقے میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا، ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد مارا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا ہے کہ ہلاک دہشت گرد شہریوں، سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھا، کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی جوان زخمی ہوگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *