لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کہتے ہیں کہ سیاسی لڑائی میں افواج پاکستان کو شامل نہ کیا جائے ، میں نے ایسا کچھ بھی نہیں کہا جس پر میں معذرت کروں۔ لاہور میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں ہر طرح کی بات کرنے والے اور ہر طرح کی سوچ رکھنے والے لوگ موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیاسیسوچ مختلف ہو سکتی ہے لیکن پاکستان کی بات آتی ہے تو پوری پاکستان قوم یکجا ہے، ہندوستان اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکے گا۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا میری بات پر اختلاف ہو سکتا ہے مگر سیاسی بات کو جو رنگ دینے کی کوشش کی گئی اس سے پاکستان کے بیانیے کو فائدہ نہیں ہوا بلکہ سلیکٹڈ حکومت نے بھارت میں تخلیق کیے جانے والے ناکام بیانیے کو تقویت دینے کی کوشش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *