لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزارت اطلاعات کے عہدے سے ہٹائے جانے والےفیاض الحسن چوہان کو وزیر برائے جیل خانہ جات بنا دیا گیا ہے۔ فیاض چوہان نے عہدہ سنبھالتے ہی جیلوں کو فراہم کردہ سہولیات کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے عہدہ سنبھالتے ہوئے کہاہےکہ جیلوںسے وی آئی پی کلچرکا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔بائی وزیر جیل خانہ جات نے مزید کہا کہ تمام قیدیوں کو یکساں اور بہترین سہولیات کی فراہمی میرا مشن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی قیدی سے امتیازی سلوک ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *