باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 نومبر2020ء) آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف کا کہنا ہے کہ آذربائیجان نے کاراباخ کے دوسرے اہم شہر ’شوشہ‘ کو آرمینیا سے آزاد کروا لیا ہے۔الہام علی یوف نے قوم سے خطاب میں کہ آج آذربائیجان کی تاریخ کا یادگار دن ہے، ہم نے شوشا واپس لے لیا ہے۔شوشا کی آزادی کے اعلان کے بعد باکو میں سڑکوں پر شہریوں نے جشن منایا۔ترک صفدر طیب اردگان نے کاراباخ کے اہم شہر سوشا آزاد کرانے پر آذربائیجان کو مبارکباد دی۔ترک صدر نے کہا کہ شوشا میں کامیابی پر آذر بائیجان کی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ پاکستتان میں آذربائجان کے سفیر علی علی زادہ نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 28 سال کے بعد شوشا مسجد کے مینار سے آذربائیجان کے سپاہی نے اذان دی۔اسلامی اقدار آذربائیجان کے ذریعے آرمینی قبضے سے آزاد ہونے والے علاقوں میں بحال کر دی گئیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *