اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی امور مولانا حافظ طاہر اشرفی کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کرسی سے الگ تو ہوسکتے ہیں لیکن اسرائیل کو کسی بھی صورت میں تسلیم نہیں کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے کسی ذمہ دار نے سعودی عرب کا دورہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار چھوڑ سکتے ہیںلیکن کشمیر اور فلسطینکے مسئلے سے پیچھے ہٹ نہیں سکتے۔قبل ازیں معاون خصوصی وزیر اعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ اورپاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہرمحمود اشرفی نے کہاہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر اسلامک فوبیا کے خاتمے اور تمام آسمانی مذاہب کے مقدسات ، انبیاء ؑ کی توہین کے خاتمے کیلئے عالمی سطح پر قانون سازی کیلئے رابطے جاری ہیں آزادی اظہار رائے کا مطلب قطعاً مقدسات کی توہین نہیں ہے سعودیہ اور ترکی کے درمیان روابط کا خیر مقدم کرتے ہیں پاکستان کےعرب ممالک کے ساتھ تعلقات پہلے کی طرح مضبوط ہیں افواہ ساز فیکٹریاں پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کو خراب کرنا چاہتی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *