سیالکوٹ(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیرصنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں نے مہنگے منصوبے لگا کرملک و قوم کیساتھ ظلم کیا ،جیسی ہمیں معیشت ملی اللہ کرے ایسی دشمن کو بھی نہ ملے،روپے کی قدر کومصنوعی طورپر مستحکم کرکے ملک کو نقصان پہنچایا گیا ،ہم کاروبار میں آسانی پرمحنت کرکے 28پوائنٹس تک لے کر گئے ،اب تک250ارب روپےسےزیادہ ریفنڈ کیےجاچکے۔سیالکوٹ میں کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
 ہم کاروبار میں آسانی پرمحنت کرکے 28پوائنٹس تک لے کر گئے ،یہ پہلامشکل فیصلہ کیا،ایکس چینج ریٹ مارکیٹ ایکس چینج ریٹ پرلےکرگئے اس حوالے سے مسلح افواج نےہماراساتھ دیا،اخراجات کومنجمدکیا۔انہوں نے کہاکہ50 کروڑکی رفتار سےزرمبادلہ ذخائرکم ہورہےتھے اور حکومت نےاپنےاخراجات میں کمی اورخسارےکوکم کیا اور حکومت نےپہلی باربرآمدکنندگان کوتاریخی ٹیکس ریفنڈکیا۔انہوں نے کہاکہ معاشی ترقی کےسفرمیں سیالکوٹ کےکردارکےمعترف ہیں۔وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ حکومت میں آئےتومعاشی چیلنجزکاسامناتھا جبکہ گزشتہ دورحکومت میں برآمدات میں کمی اوردرآمدات بڑھیں۔معاشی بحالی کیلئےحکومت کومشکل فیصلےکرناپڑے اور آج صنعت کا پہیہ چل پڑا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ایس او پیز کے تحت اپنی صنعت کو بچانا ہے۔ہمیں جیسی معیشت ملی تھی ایسی دشمن کو بھی نہ ملے مگر آج معیشت درست ڈگر پر گامزن ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک و قوم کے ساتھ سب سے بڑا ظلم مہنگے معاہدہ کرکے کیا گیا ،ماضی میں بجلی کے مہنگے منصوبے لگائے گئے اور روپے کی قدر کومصنوعی طورپر مستحکم کرکے ملک کو نقصان پہنچایا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *